Social

سکیورٹی فورسز کا وادی تیراہ میں آپریشن ، 12 خارجی دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے۔ آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نیوزڈیسک) سکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے میں دوران آپریشن 12 خارجی دہشتگرد وں کو ہلاک کردیا ہے،دہشتگردوں کے خلاف آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، 28اور 29اگست کی رات سکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے ٹھکانوں کا گھیراؤ کیا۔

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور خارجی دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سکیورٹی فورسز نے شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 12 خارجی دہشتگرد ہلاک کردیئے۔ 20 اگست سے جاری آپریشنز میں ہلاک خارجیوں کی تعداد 37 ہوگئی ہے، اس دوران آپریشنز میں 14خارجی دہشتگرد شدید زخمی بھی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مختلف آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج اور ان کے حامیوں کو بہت بڑا دھچکا لگاہے۔علاقے میں امن اور فتنہ الخوارج کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔ سکیورٹی فورسز ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں-


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv