Social

کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں! ڈیرہ اسماعیل خان کے پولیس اہلکار نے مثال قائم کر دی، ہسپتال کے دروازے پر ملنے والے بے گھر، بولنے، سننے اور چلنے پھرنے سے معذور بچے کے ساتھ کیا کیا؟ قابل تحسین اقدام

[ad_1]

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک پولیس والے نے ایک معذور بچے کی دیکھ بھال کر انسانیت سے محبت کی مثال قائم کر دی ہے، تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل حزب اللہ مروت ڈسٹرکٹ ہسپتال خواتین میں سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہے، وہاں اس نے گیٹ کے باہر ایک چودہ سالہ معذور بچے کو دیکھا، یہ بچہ گونگا، بہرہ ہونے کے ساتھ ساتھ چلنے سے بھی معذور تھا، کانسٹیبل نے اس بچے کو ہسپتال میں داخل کروایا اور ذاتی طور پر اس کی دیکھ بھال شروع کر دی، اس کی دیکھ بھال کرتے ہوئے


ایک ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے، جب کچھ مقامی نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر اس خبر کو شیئر کیا تو مقامی خدمت گار لوگ سامنے آگئے۔ اب اس بچے کی دیکھ بھال اور طبی لحاظ سے دیکھ بھال ایک خاندان کر رہا ہے، ڈیرہ اسماعیل کے لوگوں نے کانسٹیبل حزب اللہ مروت کو خالصتاً انسانی بنیادوں پر اس معذور بچے کی دیکھ بھال کرنے پر سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر آر پی او ڈیرہ اسماعیل خان نے کانسٹیبل حزب اللہ مروت کو اچھے انسانی رویے اور قابل تحسین اقدام پر اعزازی سرٹیفکیٹ بھی دیا۔


The post کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں! ڈیرہ اسماعیل خان کے پولیس اہلکار نے مثال قائم کر دی، ہسپتال کے دروازے پر ملنے والے بے گھر، بولنے، سننے اور چلنے پھرنے سے معذور بچے کے ساتھ کیا کیا؟ قابل تحسین اقدام appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv