Social

7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد زندہ جلادیا گیا،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل، ڈاکٹروں نے زیادتی کے بعد جلانے کی کوشش کی تصدیق کردی،لرزہ خیز انکشافات



ٹنڈو محمد خان (این این آئی)ٹنڈو محمد خان میں 7 سال کی بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد زندہ جلادیا گیا۔پولیس کے مطابق گوٹھ سومار ماچھی کی رہائشی متاثرہ بچی کا 20 فیصد جسم جھلس گیا ہے جو مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔سول سرجن ڈاکٹر امیر علی چنہ نے کہا کہ بچی کا میڈیکل مکمل کرلیا گیا ہے ٗپولیس سرجن نے کہا کہ بچی کو زیادتی کے بعد


جلانے کی کوشش کی گئی ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ والد نے روزگار پر جانے سے قبل بچی کو موسیٰ نامی پڑوسی کے گھر چھوڑا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ڈی آئی جی جاوید عالم نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔مبینہ زیادتی کے واقعہ کا آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی حیدراباد سے رپورٹ طلب کر لی۔


The post 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد زندہ جلادیا گیا،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل، ڈاکٹروں نے زیادتی کے بعد جلانے کی کوشش کی تصدیق کردی،لرزہ خیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv