Social

زرداری ہاؤس اسلام آباد میں خصوصی تقریب ،تحریک انصاف کے اہم رہنما کی آصف علی زرداری سے ملاقات،پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا



اسلام آباد(آن لائن)160زرداری ہاؤس اسلام آباد میں خصوصی تقریب ،تحریک انصاف کے اہم رہنما کی آصف علی زرداری سے ملاقات،پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے رہنما اور PK۔15 نوشہرہ سے سابق امیدوار عزیز اللہ جان نے پی ٹی آئی سے مستعفی ہو کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔


سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکے صدر آصف علی زرداری، پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری، پیپلزپارٹی کے پی کے صدر ہمایوں خان، بہرامند تنگی، سرتاج خان، ضیااللہ خان آفریدی، ذوالقرنین اور لیاقت شباب بھی موجود تھے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے عزیزاللہ جان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔ عزیزاللہ جان نے صدر آصف علی زرداری کی قائدانہ صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے کے پی کے عوام کو شناخت دے کر تاریخی کارنامہ سرانجام دیا تھا آج کے پی کے عوام فخر سے سربلند کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہمارا تعلق کے پی سے ہے۔ عزیز اللہ جان نے کہا کہ تبدیلی کے جھوٹے نعروں کے ذریعے کے پی کے عوام کو دھوکہ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت ہی اب کے پی کے کے عوام کو روشن مستقبل دے سکتی ہے۔


The post زرداری ہاؤس اسلام آباد میں خصوصی تقریب ،تحریک انصاف کے اہم رہنما کی آصف علی زرداری سے ملاقات،پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv