Social

احد چیمہ کی گرفتاری کے معاملے پربڑی بغاوت،ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ نے احد چیمہ کے معاملے پرہڑتال کے لئے پولیس سروس سے بھی مدد مانگ لی ،چونکادینے والے انکشافات



راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے)کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کے معاملے پرہڑتال کے لئے پولیس سروس سے بھی مدد مانگ لی ہے معلوم ہوا ہے کہ ایڈمنسٹریٹو سروس نے اس حوالے سے پی ایس پی ایسوسی ایشن سے رابطہ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ احد چیمہ کے معاملے پر پی ایس پی ایسوسی ایشن (پولیس سروس) بھی


ان کی مدد کرے ذرائع کے مطابق پی ایس پی ایسوسی ایشن نے مزحمت پر ایڈمنسٹریٹو سروس کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے پولیس افسران کا موقف ہے کہ بے نظیر قتل کیس میں نامزد سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیز اوایس پی خرم شہزاد کو سزا اور محمد علی نیکو کار کے معاملے پر پولیس سروس کا ساتھ نہیں دیا گیاذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس پی افسران کے ساتھ نہ دینے پر ایڈمنسٹریٹو گروپ کی تحریک کو دھچکا لگے گا۔


The post احد چیمہ کی گرفتاری کے معاملے پربڑی بغاوت،ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ نے احد چیمہ کے معاملے پرہڑتال کے لئے پولیس سروس سے بھی مدد مانگ لی ،چونکادینے والے انکشافات appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv