Social

چوہدری نثار کا وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے رابطہ دونوں کے درمیان کیا طے پا گیا، معاملات نیا رخ اختیار کر گئے



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چوہدری نثار اور شہباز شریف میں ٹیلفونک رابطہ، سابق وزیرداخلہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ن لیگ کا قائم مقام صدر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے ملاقات کا عندیہ بھی دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے انہیں پارٹی کا قائم مقام صدر بننے پر مبارکباد دی ہے۔ چوہدری نثار نے شہباز شریف سے گفتگو کے دوران ان سے ملاقات کا بھی


عندیہ دیا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق شہباز شریف کے صدارت سنبھالتے ہی بہت سے باغی رہنما بھی مسلم لیگ ن سے وفاداری کا اظہار کرنے لگےہیں اور چوہدری نثار کا شہباز شریف سے ٹیلفونک رابطہ بھی اسی سلسلہ میں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چوہدری نثار پانامہ کیس فیصلے کے بعد سے ہی شہباز شریف کو بطور پارٹی سربراہ بنائے جانے کے حامی تھے جبکہ دونوں کے درمیان پرانی دوستی کا بھی رشتہ قائم ہے۔


The post چوہدری نثار کا وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے رابطہ دونوں کے درمیان کیا طے پا گیا، معاملات نیا رخ اختیار کر گئے appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv