
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) عام انتخابات 2018سے قبل کپتان کیلئے بری خبر آگئی، خیبرپختونخواہ کے علاقے نوشہرہ این اے 6سے2013کے الیکشن میں کامیاب ہونے والے ممبر قومی اسمبلی سراج خان نے الیکشن 2018میں مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سراج خان آئندہ
ایک دو روز میں باقاعدہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سراج خان کی تحریک انصاف چھوڑنے کی وجہ حلقہ کے عوام کی جانب سے دبائو بتایا جا رہا ہے جس میں حلقہ کے عوام نے سراج خان کو آئندہ ن لیگ کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کی صورت میں ہی ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
The post خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کی کمر ٹوٹ گئی ن لیگ کا پلٹ کر وار۔۔کپتان کی بڑی وکٹ اڑا دی عمران خان کے قریبی ساتھی اور رکن قومی اسمبلی ن لیگ میںشامل appeared first on JavedCh.Com.
Comments