Social

ایک اہم لیگی رہنما نے عائشہ گلالئی کی سیاسی جماعت میں شمولیت کی خواہش ظاہر کر دی



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا محمد حیات نے عائشہ گلا لئی کی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنے کی خواہش ظاہر کر دی۔ رانا محمد حیات نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد پارلیمانی گیلری میں عائشہ گلا لئی سے ملاقات کی اور انہیں اپنی خواہش سے آگاہ کیا اور کہا کہ محترمہ آپ لاکھوں پاکستانیوں کی دل کی دھڑکن ہو اور سنا ہے کہ آپ نے روشن خیالات کو اجاگر کرنے کے لئے ایک سیاسی جماعت بنائی ہے۔ سب سے پہلے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے جس میں ہمیں اپنی نئی


سیاسی جماعت کے منشور کے حوالے سے اعتماد میں لیں اور ہمیں اپنے خصوصی اقدامات سے مطمئن کریں تاکہ ہم ایک کی جماعت میں شمولیت اختیار کر سکیں اور آپ کی سربراہی میں روشن خیالات کا پرچار کر سکیں۔ رانا محمد حیات مقصود قومی اسمبلی فکے حلقہ پتوکی سے پاکستان مسلم لیگ ن کے منتخب رکن اسمبلی ہیں اور اپنی باتوں اور افعال سے قومی اسمبلی کے ایوان میں پچھلے چار سال سے زعفران کا رنگ جماتے رہے ہیں۔ عائشہ گلا لئی سے ملاقات موقع پر رانا محمد حیات نے انہیں دیگر بزرگ لیگی رہنماؤں سے بھی متعارف کروایا۔


The post ایک اہم لیگی رہنما نے عائشہ گلالئی کی سیاسی جماعت میں شمولیت کی خواہش ظاہر کر دی appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv