Social

پی آئی اے کے بارے میں تسلسل سے بُری خبروں کے بعد ا یک ایسی اچھی خبرآگئی کہ کسی نے سوچابھی نہ ہوگا،بڑا اعزاز حاصل کرنے والی خطے کی پہلی ایئر لائن بن گئی



کراچی (این این آئی)پی آئی اے نے ISO کے نئے سٹینڈرڈ ISO:9001:2015 کی سرٹیفکیشن حاصل کر کے اس خطے میں پہلی سرٹیفائیڈائر لائن ہونے کا اعزازحاصل کر کے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا۔ پی آئی اے کے شعبہ فلائٹ سروس کا بین الاقوامی آڈٹ کمپنی بیورو ورٹاس نے نئے کوالٹی منیجمنٹ سٹینڈرڈ کے حوالے سے آڈٹ کیا ۔ اس بیرونی آڈٹ میں بیس سٹیشنز کے علاوہ ائر لائن کے ہیڈ آفس کا انتخاب کیا گیا جس میں بغیر کسی دشواری کے اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔ پی آئی اے کے صدر اور


چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیان نے چیف آپریٹنگ آفیسر ضیاء قادر قریشی اور ائر لائن کے شعبہ فلائٹ سروسز کو کامیابی سے ISO سرٹیفکیشن کے دوبارہ سے حصول پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سرٹیفکیشن کے تحت کوالٹی کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ان اقدامات کو حقیقی معنوں میں لاگو کیا جائے تا کہ پی آئی اے کو سفر کے لئے مسافروں کی پہلی ترجیح بنایا جا سکے۔انہوں نے یہ سرٹیفکیٹ45 دن کی ریکارڈ مدت میں حاصل کرنے پر شعبہ فلائٹ سروس کی کار کردگی کو سراہا۔


The post پی آئی اے کے بارے میں تسلسل سے بُری خبروں کے بعد ا یک ایسی اچھی خبرآگئی کہ کسی نے سوچابھی نہ ہوگا،بڑا اعزاز حاصل کرنے والی خطے کی پہلی ایئر لائن بن گئی appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv