Social

چوہدری نثار کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد ، 50سے زائد ارکان اسمبلی اور وفاقی وزراء سے ملاقاتیں،نام سامنے آگئے،کیا ہونے والا ہے؟قیاس آرائیاں بڑھ گئیں



اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس آمدکے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی اور وفاقی وزراء4 سے ملاقاتیں، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ،سینیٹ کے الیکشن اور دیگر امور پر بات چیت ہوتی رہی، چوہدری نثار علی خان کی سپیکر سردار ایاز صادق ، وفاقی وزیر رانا تنویر، وفاقی وزیر سید جاوید علی شاہ، سینیٹر چوہدری تنویر اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں،


نماز جمعہ بھی پارلیمنٹ ہاؤس کی جامعہ مسجد میں ادا کی۔تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار علی خان جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں آئے، قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ہونے کے بعد 50سے زائد ارکان قومی اسمبلی اور وفاقی وزراء4 نے ان سے ایوان میں ملاقاتیں کیں، ملاقاتیں کرنے والوں میں رانا تنویر حسین، زاہد حامد، طارق فضل چوہدری، جاوید علی شاہ، کیپٹن(ر) صفدر سمیت دیگر ارکان شامل تھے،30 منٹ سے زائد دیر تک قومی اسمبلی کے ہال میں چوہدری نثار علی خان سے مسلم لیگ (ن)کے رہنما ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، سینیٹ کے انتخابات ، نئی حلقہ بندیوں سے متعلق گفتگو کرتے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق کیپٹن(ر) صدر نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان میرے سیاسی استاد ہیں اور میں ان کا بہت احترام کرتا ہوں۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد میں حلقہ بندیوں اور تیسرے حلقے کے قیام کے حوالے سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو بریفنگ دی، ارکان اسمبلی مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے درمیان پیدا ہونے والی دوریاں ختم کرنے سے متعلق بھی چوہدری نثار سے گفتگو کرتے رہے


The post چوہدری نثار کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد ، 50سے زائد ارکان اسمبلی اور وفاقی وزراء سے ملاقاتیں،نام سامنے آگئے،کیا ہونے والا ہے؟قیاس آرائیاں بڑھ گئیں appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv