Social

(ن) لیگ کے جلسے میں عوام کا سمندر نہیں نالہ لئی آتا ہے ، ممکن ہے ہم الیکشن ہار جائیں کیونکہ ۔۔۔! شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کردیا



اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے جلسے میں عوام کا سمندر نہیں نالہ لئی آتا ہے سینٹ الیکشن کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ممکن ہے ہم الیکشن ہار جائیں اگر عوام کو چور ڈاکو پسند ہیں تو میں کیا کچھ نہیں کر سکتا۔ ہفتہ کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ سینٹ کے الیکشن میں ایم کیو ایم صرف دو ہی سیٹیں حاصل کر سکے گی ب


اقی کی تمام سیٹیں آصف زرداری کے حصے میں جائیں گی ۔ فروغ نسیم میرا پسندیدہ امیدوار ہے اور کامران ٹیسوری بھی جیت جائے گا مہاجروں کی میں قدر کرتا ہوں مگر مہاجروں کی لیڈر شپ بہت ہی بوگس ہے سینٹ کی ممبر شپ فارم سازش کے تحت بوگس بنایا گیا ہے انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے جو کھیل شروع کیا ان کا اور ان کے خاندان کا کھیل 30 مارچ کو ختم ہو جائے گا ان کے جلسوں میں سمندر نہیں ہوتا بلکہ نالہ لئی ہوتاہے اتنے بندے تو میں بھی پیسے لگا کر اکٹھے کر سکتا ہوں جو جھنڈا مریم گاڑ رہی ہے آنے والے وقت میں دیکھتے ہیں کیا ہو گا۔شہباز شریف ابھی عبوری صدر بنا ہے مارچ میں پارٹی صدر بھی بن جائے گا مگر میں ان کے خاندان کے سیاسی مستقبل نہیں دیکھ رہا اپنے خاندان کے علاوہ کسی کو بھی پارٹی صدر نہیں بنا سکتے ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ممکن ہے ہم ہا رجائیں مگر ہارتا وہ ہے جو ہار تسلیم کرتا ہے مگر بعض لوگ جیت کر بھی ہار جاتے ہیں ہم نے قوم میں جوش جذبہ دیاہے چور ڈاکوؤں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتے ہیں اگر قوم کو یہی چوڑ لٹہرے پسند ہیں تو میں کیا کر سکتا ہوں میں کوئی ولی نہیں گناہ گار شخص ہوں اپنے اثاثے چھپانے کے لئے میڈیا میں کمپین شروع کی ہوئی ہے اور پیسہ پھینک رہے ہیں اگر ہم فیل بھی ہوئے تو ان کو عدالت نے نااہل قرار دے دیا اور مشربہ بھی ٹھپہ لگ جائے گا سینٹ کے الیکشن کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے میں نواز شریف کی طرح سرمایہ دار نہیں ہوں کہ مظفر آباد جلسے کا ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کا بل دے سکوں میرے پاس سرمایہ ہوتا تو جلسے کرتا


The post (ن) لیگ کے جلسے میں عوام کا سمندر نہیں نالہ لئی آتا ہے ، ممکن ہے ہم الیکشن ہار جائیں کیونکہ ۔۔۔! شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کردیا appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv