
لاہور ( این این آئی) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے نیب کا جعلی افسر بن کر شہریوں کو لوٹنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب کا جعلی افسر بن کر شہریوں کو لوٹنے والے شخص شہزاد یوسف کو گرفتار کیا گیا ہے جو ساہیوال کا رہائشی ہے ۔ دوران حراست ملزم نے نیب کا افسر بن کر شہریوں کو لوٹنے کے جرم کا نہ صرف اعتراف کیا ہے بلکہ
عوام سے مبینہ طور پر لوٹی گئی رقم بھی واپس کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے ۔ نیب نے اس کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر کے اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کر دی ہے ۔ نیب نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ اگر ان کے علم میں کوئی شخص نیب کا افسر بن کر شہریوں کو لوٹنے کی کوشش کرے تو اس کی فوری اطلاع نیب کے متعلقہ علاقائی دفتر یا نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کو دی جائے تاکہ بروقت قانون کے مطابق ایسے بد عنوان عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔
The post نیب کا جعلی افسر بن کر شہریوں کو لوٹنے والاگرفتار ، اعتراف جرم کر لیا ،لوٹی رقم واپس کرنے پر رضا مندی ، نیب نے ملزم کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے ،حیرت انگیزانکشافات appeared first on JavedCh.Com.
Comments