Social

شہباز شریف کے پارٹی صدر بنتے ہی ن لیگ میں جھاڑو پھر گیا 40ارکان اسمبلی نے بغاوت کر دی، اگلے ہفتے کتنے لوگوں کی کھیپ پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرنے جا رہی ہے، دھماکہ خیز خبر آگئی



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)40ارکان اسمبلی ن لیگ چھوڑنا چاہتے ہیں جن میں سے 15اگلے ہفتے ن لیگ کو خیر باد کہہ دینگے، شہباز شریف کو پارٹی صدر بنانے کا شور مچانے والے ہی دوسری پارٹیوں میں جانے والے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہو چکا ہے کہ شہباز شریف کا طوطا احد چیمہ پکڑا جا چکا ہے، نجی ٹی وی 92نیوز کے پروگرام میں حامد میر کی گفتگو۔


تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی 92نیوز کے پروگرام میں حامد نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کے 40کے قریب ارکان اسمبلی دوسری پارٹیوں میں جانے کیلئے پرتول رہے ہیں اور ان سے 15ارکان اسمبلی اگلے ہفتے ن لیگ کو خیرباد کہہ دینگے۔ حامد میر کا کہنا تھاکہ آٹھ سے دس لوگ پہلی کھیپ میں جائیں گے، اور جو 40 لوگ پارٹی چھوڑنے کے لیے بے چین تھے ان میں سے 15باغی ہو چکے ہیں، کیونکہ ان کو پتہ چل گیا ہے شہباز شریف کا طوطا پکڑا گیا ہے ، جیسے عمران خان نے کہا کہ احد چیمہ شہباز شرف کا طوطا ہے جس میں ان کی جان ہے۔حامد میر نے بتایا کہ جو لوگ پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر چکے ہیں وہ تمام لوگ شہباز شریف کے لوگ ہیں۔ان لوگوں نے مجھے کہا تھا کہ اگر شہباز شریف پارٹی صدر بن گئے تو پھر وہ مسلم لیگ نہیں چھوڑیں گے اور میرے پوچھنے پر کہ اب کیوں چھوڑ کر جارہے ہیں ؟جس پر ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف وہ شہباز شریف نہیں رہے بلکہ وہ اب ممنون حسین بن چکے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کی 27تاریخ کو ماڈل ٹائون لاہور میں ن لیگ کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شہباز شریف کو ن لیگ کا قائم مقام صدر بنائے گئے ہیں۔ شہباز شریف نے باقاعدہ طور پر ن لیگ کے بطور قائم مقام صدر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ دوسری جانب ن لیگ کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں سابق وزیراعظم و ن لیگ کے سابق صدر نواز شریف کو


تاحیات پارٹی کا قائد منتخب کر لیا گیا ہے۔ نواز شریف بطور قائد مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شریک ہوئے ۔ واضح رہے کہ شہباز شریف کو مرکزی مجلس عاملہ کی منظوری اور فیصلے کے بعد 6مارچ کو پارٹی کا مستقل صدر بنایا جائے گا۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 62,63 پر پورا نہ اترنے والا شخص پارٹی صدارت کا عہدہ نہیں رکھ سکتا،


اس کے ساتھ ہی نوازشریف کی جانب سے بطور پارٹی صدر کی جانے والی سینٹ کے امیدواروں کی نامزدگیاں بھی کالعدم قرار دے دی گئی ہیں جس کے ساتھ ہی نوازشریف کے بطور پارٹی صدر کیے گئے تمام اقدامات کو کالعدم قرار دے دیاگیا ہے، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف پارٹی صدارت کیلئے بھی نا اہل ہوگئے ہیں،


سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کوپاکستان مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے نااہل قرار دیتے ہوئے ان کی جانب سے ماضی میں کیے گئے تمام فیصلوں کو بھی کالعدم قرار دے دیا ہے۔فیصلے میں نواز شریف کی جانب سے جاری کیے گئے تمام سینٹ ٹکٹ بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ کوئی بھی


نااہل شخص پارٹی کا سربراہ نہیں بن سکتا۔ چیف جسٹس نے اپنے فیصلے میں کہاکہ طاقت کا سرچشمہ صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے، عوام اپنی طاقت کا استعمال عوامی نمائندوں کے ذریعے کرتے ہیں۔ آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہ اترنے والا پارٹی صدارت بھی نہیں کر سکتا۔ آرٹیکل 17 سیاسی جماعت بنانے کا حق دیتا ہےجس میں بھی قانونی شرائط موجود ہیں۔ واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے


الیکشن ایکٹ 2017ء کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت مکمل کی،اس موقع پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ کسی پارلیمینٹرین کو چور اچکا نہیں کہا، الحمد اللہ ہمارے لیڈر اچھے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا پارٹی سربراہ کا عہدہ انتہائی اہم ہوتا ہے۔ لوگ اپنے لیڈر کے لیے جان قربان کرنے کے لیے تیار ہوتے ہیں، ہمارے کلچر میں سیاسی جماعت کے سربراہ کی بڑی اہمیت ہے۔اس فیصلے کے بعد سینٹ کے انتخابات معطل کر دیے گئے۔


The post شہباز شریف کے پارٹی صدر بنتے ہی ن لیگ میں جھاڑو پھر گیا 40ارکان اسمبلی نے بغاوت کر دی، اگلے ہفتے کتنے لوگوں کی کھیپ پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرنے جا رہی ہے، دھماکہ خیز خبر آگئی appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv