Social

خیبرپختونخوا، تحریک انصاف کو سینٹ کے الیکشن میں سب سے بڑا اپ سیٹ، جس امیدوار کے کامیاب ہونے کا سب کو یقین تھا اس کو دیگر جماعتوں کی حمایت کے باوجود شکست ہو گئی



پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ کی 11 میں سے 7 نشستوں کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آئے ہیں،مولانا سمیع الحق جنہیں تحریک انصاف کی حمایت حاصل تھی وہ بھی کامیاب نہیں ہو سکے ہیں، خیبرپختونخوا سے خواتین کی ایک نشست پرپی ٹی آئی کی مہر تاج روغانی، دوسری پر پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد کامیاب ٹھہریں۔ ٹیکنوکریٹ کی نشست پرتحریک انصاف کے اعظم سواتی


اور ن لیگ کے حمایت یافتہ امیدواردلاورخان فاتح قرار پائے۔واضح رہے کہ مولانا سمیع الحق کو صرف تین ووٹ ملے، اس کے علاوہ جنرل نشستوں پر تحریک انصاف کے فیصل جاوید، جے یوآئی ف کے طلحہٰ محمود، ن لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار پیر صابرشاہ نے کامیابی حاصل کی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کو مولانا سمیع الحق کی کامیابی کا پورا یقین تھا لیکن وہ شکست کھا گئے۔


The post خیبرپختونخوا، تحریک انصاف کو سینٹ کے الیکشن میں سب سے بڑا اپ سیٹ، جس امیدوار کے کامیاب ہونے کا سب کو یقین تھا اس کو دیگر جماعتوں کی حمایت کے باوجود شکست ہو گئی appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv