Social

نہلے پہ دہلہ، پنجاب سے تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری سرور کی غیر متوقع جیت کا تگڑا جواب، ن لیگ خیبرپختونخوا سے کتنی نشستیں لے اُڑی، ایسا نتیجہ کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا



پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی اکثریت ہونے کے باوجود تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری سرور جیت گئے، ان کی جیت مسلم لیگ (ن) کے لیے بہت بڑا اپ سیٹ تھا لیکن اس کے جواب میں مسلم لیگ (ن) تحریک انصاف کے اکثریتی صوبے کے پی کے سے دو نشستیں جیت لیں، کے پی کے کی 11 نشستوں کے غیر حتمی نتائج کے مطابق خیبرپختونخواہ سے خواتین کی ایک نشست پرپی ٹی آئی کی مہر تاج روغانی، دوسری پر پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد کامیاب رہیں۔


ٹیکنوکریٹ کی نشست پر تحریک انصاف کے اعظم سواتی اور ن لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار دلاور خان کامیاب ہوئے۔ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی حمایت یافتہ مولانا سمیع الحق کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ انھیں صرف 3 ووٹ ملے۔ جنرل نشستوں پر پی ٹی آئی کے فیصل جاوید، محمد ایوب، فدا محمد خان، جے یوآئی ف کے طلحہٰ محمود، ن لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار پیر صابرشاہ، جماعت اسلامی کے امیدوارمشاق اور پیپلزپارٹی کے بحرمند تنگی کامیاب ہوئے، دوسری طرف ن لیگ نے پنجاب میں سینٹ کی 11 نشستیں مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدواروں کو حاصل ہوئیں اور ایک تحریک انصاف کے چوہدری سرور کے نام ٹھہری، غیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کی 6 جنرل نشستوں کے علاوہ ایک اقلیتی نشست، دو خواتین کی نشستوں اور ٹیکنوکریٹ کی دونوں نشستوں پر بھی کامیاب حاصل کی ہے۔ پنجاب کی ٹیکنو کریٹ کی دو نشستوں پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور حافظ عبدالکریم کامیاب ہوئے۔ پنجاب میں خواتین کی نشست پر سعدیہ عباسی اور نزہت صادق سینیٹر منتخب ہو گئیں، پنجاب سے ن لیگ کے حمایتی کامران مائیکل اقلیتی نشست پر کامیاب ٹھہرے۔ پنجاب سے کامیاب ہونے والے دیگر امیدواروں میں مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امید وار شاہین بٹ، مصدق ملک، زبیر گل، آصف کرمانی، ہارون اختر اور رانا مقبول شامل ہیں۔


The post نہلے پہ دہلہ، پنجاب سے تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری سرور کی غیر متوقع جیت کا تگڑا جواب، ن لیگ خیبرپختونخوا سے کتنی نشستیں لے اُڑی، ایسا نتیجہ کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv