Social

نجی ٹی وی چینل نے مولانا فضل الرحمن کی تصویر کیساتھ ایسے الفاظ نشر کردیئے کہ سنگین غلطی پر معافی مانگنا پڑ گئی، افسوسناک صورتحال کا سامنا



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جے یو آئی(ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی تصویر کیساتھ ایک نجی ٹی وی چینل نے براۂ راست پروگرام کے دوران ’’ مولانا ڈیزل ‘‘ کے الفاظ لکھ کر نشر کردئیے ،جس پر ٹی وی چینل کی انتظامیہ نے اپنی سنگین غلطی پر معذرت کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سینٹ انتخابات کے حوالے سے نشریات کے دوران ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے تجزیہ کاروں کا نقطہ نظر لینے کیلئے براۂ راست پروگرام نشر کیا جارہا تھا  اور


ساتھ ہی سکرین پر پارٹی پوزیشن اور سیاسی جماعتوں کے سربراہان کی تصاویر بھی چلائی جارہی تھیں تاہم مولانا فضل الرحمن کی تصویر کے ساتھ توہین آمیز ’’ مولانا ڈیزل ‘‘ کے الفاظ لکھ دئیے جو براۂ راست نشر ہوگیا اور ناظرین نے دیکھا۔بعدازاں ٹی وی چینل کی انتظامیہ نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے خبرنامہ میں معذرت بھی کرلی ۔واضح رہے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اپنے جلسوں میں مولانا فضل الرحمن کو اسی طرح کے الفاظ سے مخاطب کرتے رہے ہیں۔


The post نجی ٹی وی چینل نے مولانا فضل الرحمن کی تصویر کیساتھ ایسے الفاظ نشر کردیئے کہ سنگین غلطی پر معافی مانگنا پڑ گئی، افسوسناک صورتحال کا سامنا appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv