
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کا(ن) لیگ کو سرپرائزدینے کا دعوی سچ نکلا۔ تحریک انصاف کے چودھری محمد سرورسینیٹرمنتخب ہو گئے، تفصیلات کے مطابق چودھری سرورکے سینیٹرمنتخب ہونے پرپی ٹی آئی نے جشن منا یا۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے نوازشریف کیخلاف نعرے بازی کی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ چودھری محمد سرور جنرل سیٹ
پرپہلے نمبرپرآئے۔چودھری محمد سرور نے کہا کہ انشاء اللہ عمران خان اگلاوزیراعظم ہوگا۔ عوام کی خدمت کروں گا۔ نیاپاکستان بنائیں گے۔ الیکشن میں ووٹ دینے پرسب کامشکورہوں۔ اگلا ہدف پنجاب کی حکومت ہے۔چودھری محمد سرورکو44، رانامحمودالحسن کو40اورزبیرگل کو38ووٹ ملے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چودھری سرورکوکامیابی پرمبارکباددی۔
The post تحریک انصاف کا(ن)لیگ کوسرپرائزدینے کا دعوی سچ نکلا،چودھری محمد سرور،رانامحمود الحسن اور زبیر گل کو کتنے کتنے ووٹ ملے ؟ حیرت انگیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.
Comments