Social

پنجاب سے تحریک انصاف کے سینٹ کے امیدوار چوہدری سرور کی جیت پر ن لیگ کی اہم رہنما عظمیٰ بخاری پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں، اپنی ہی جماعت کے اراکین اسمبلی پر سنگین الزامات عائد کر دیے



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور کی جیت پر مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری رو پڑیں، ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق سینٹ انتخابات میں شکست کے بعد عظمیٰ بخاری نے اپنی ہی جماعت کے اراکین اسمبلی پر سنگین الزامات لگا دیے۔ تمام اعداد و شمار کے مطابق مسلم لیگ (ن) کا اس سیٹ پر جیت کا امکان تھا لیکن نتیجہ مسلم لیگ (ن) کی امیدوں کے برعکس نکلا اور تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور جیت گئے،


مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمود الحسن شکست کھا گئے۔ ن لیگ کی خاتون رہنما عظمیٰ بخاری کو تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور کی جنرل سیٹ پر جیت ہضم نہ ہوئی اور وہ رو پڑیں۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ کچھ لیگی ارکان بک گئے ہیں، ان رہنماؤں نے پارٹی سے بغاوت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے امیدوار کو ووٹ دیا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 31 ووٹ والوں کو 44 ووٹ کیسے ملے، انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سینٹ انتخابات میں پیسہ چلا ہے اور چوہدری سرور کرپشن کا پیسہ پاکستان لے کر آیا ہے اور یہاں آ کر سینٹ کی سیٹیں خرید رہا ہے۔ اس طرح مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کو تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور کی جیت برداشت نہ ہوئی اور وہ رو پڑیں۔ واضح رہے کہ پنجاب میں سینٹ کی 11 نشستیں مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدواروں کو حاصل ہوئیں اور ایک تحریک انصاف کے چوہدری سرور کے نام ٹھہری، غیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کی 6 جنرل نشستوں کے علاوہ ایک اقلیتی نشست، دو خواتین کی نشستوں اور ٹیکنوکریٹ کی دونوں نشستوں پر بھی کامیاب حاصل کی ہے۔ پنجاب کی ٹیکنو کریٹ کی دو نشستوں پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور حافظ عبدالکریم کامیاب ہوئے۔ پنجاب میں خواتین کی نشست پر سعدیہ عباسی اور نزہت صادق سینیٹر منتخب ہو گئیں، پنجاب سے ن لیگ کے حمایتی کامران مائیکل اقلیتی نشست پر کامیاب ٹھہرے۔ پنجاب سے کامیاب ہونے والے دیگر امیدواروں میں مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امید وار شاہین بٹ، مصدق ملک، زبیر گل، آصف کرمانی، ہارون اختر اور رانا مقبول شامل ہیں۔


The post پنجاب سے تحریک انصاف کے سینٹ کے امیدوار چوہدری سرور کی جیت پر ن لیگ کی اہم رہنما عظمیٰ بخاری پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں، اپنی ہی جماعت کے اراکین اسمبلی پر سنگین الزامات عائد کر دیے appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv