
لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نظام الدین سیالوی نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن لڑا تو (ن) لیگ کے ٹکٹ سے ہی لڑوں گا ۔پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی سے اختلافات نہیں بلکہ تحفظات تھے جنہیں دور کر لیا ہے
اور اگر آئندہ انتخابات میں حصہ لیا تو (ن) لیگ کے ٹکٹ پر ہی الیکشن لڑوں گا ۔ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں پارٹی کی پوزیشن بہت اچھی ہے اور ہماری جیت کے ساتھ ایک بار پھر مخالفین کے منہ پر تمانچہ پڑے گا ۔
The post آئندہ الیکشن لڑا تو کس سیاسی جماعت کے کے ٹکٹ سے لڑوں گا ‘ نظام الدین سیالوی نے حیرت انگیز اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.
Comments