Social

سینیٹ انتخابات ، پختونخواسے پیپلزپارٹی کے محض سات اراکین ہیں دونشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی ،عمران خان کا شدید ترین ردعمل سامنے آگیا،دوٹوک اعلان



اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ سینیٹ انتخابات میں ایک مرتبہ پھرشرم ناک ہارس ٹریڈنگ کے نتیجے میں اراکین اسمبلی کی خریدوفروخت سامنے آئی، پختونخواسے جہاں اس کے محض سات اراکین ہیں دونشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی سینیٹ انتخابات کی صورت میں رچائے جانیوالے


اس مضحکہ خیزتماشے نے آج بہت سے اخلاقی سوالات کو جنم دیاہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سینیٹ انتخابات میں ایک مرتبہ پھرشرم ناک ہارس ٹریڈنگ کے نتیجے میں اراکین اسمبلی کی خریدوفروخت سامنے آئی اور عوام نے اپنے نمائندوں کو بڑی بولی لگانے والوں کے ہاتھوں بکتے دیکھا۔یہ ہماری سیاست کے اخلاقی زوال کی علامت ہے ضمیروں کی ایسی تجارت دنیا کی کس جمہوریت میں دیکھنے کو ملتی ہے؟انہوں نے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ ہم نے سینیٹ کیلئے براہ راست یاپارٹی فہرست کے ذریعے انتخاب کے طریقہ کار تجویزکئے ہم نے متنبہ کیاتھا کہ انتخابات کاطریقہ نہ بدلاتوہارس ٹریڈنگ نہیں رکے گی۔بدقسمتی سے سینیٹ کی مکمل ایوان پرمشتمل کمیٹی کی طرح انتخابی اصلاحات کمیٹی نے بھی ہماری تجاویزمستر د کیں عمران خان نے کہاکہ ہارس ٹریڈنگ کے رستے پیپلزپارٹی پختونخواسے جہاں اس کے محض سات اراکین ہیں دونشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی سینیٹ انتخابات کی صورت میں رچائے جانیوالے اس مضحکہ خیزتماشے نے آج بہت سے اخلاقی سوالات کو جنم دیاہے انہوں نے کہاکہ سینیٹ انتخابات میں پیسے کے استعمال نے اس عوامی تاثرکوتقویت دی ہے کہ لوگ سیاست میں عوام کی خدمت کرنے نہیں بلکہ مال بناتے ہیں۔عمران خان نے کہاکہ سینیٹ انتخابات میں مال وزرکی آمیزش میں صرف ایوان بالاہی نہیں بلکہ سیاست کی ساکھ بھی مجروح کی ہے۔


The post سینیٹ انتخابات ، پختونخواسے پیپلزپارٹی کے محض سات اراکین ہیں دونشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی ،عمران خان کا شدید ترین ردعمل سامنے آگیا،دوٹوک اعلان appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv