Social

اسلام آباد آئیر پورٹ پر سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر اہم شخصیت کے بیٹے کاساتھیوں سمیت سرکاری افسر پر حملہ،تشدد کا نشانہ بناڈالا 



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد آئیر پورٹ پر سابق آئی جی پنجاب کے بیٹے نے سگریٹ نوشی سے منع کرنے پرسرکاری افسر کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔متاثرہ سرکاری افسر نے آئی جی کے بیٹے کے خلاف سول ایسوسی ایشن اور پولیس کو شکایت جمع کرادی۔ ذرائع کے مطابق سابق آئی جی پنجاب عثمان خٹک کے بیٹے کی اسلام آباد ایئر پورٹ پر کھلے عام بدمعاشی،


عدیل خان نامی سرکاری افسر نے سابق آئی پنجاب کے بیٹے محسن کو سگریٹ پینے سے منع کیا جس پر محسن عثمان نے اپنے ساتھیوں سمیت عدیل خان پر حملہ کردیا اوربد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ عدیل خان نے سول ایسوسی ایشن اور پولیس کو شکایت جمع کرادی ،وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوءَے تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی ہے۔


The post اسلام آباد آئیر پورٹ پر سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر اہم شخصیت کے بیٹے کاساتھیوں سمیت سرکاری افسر پر حملہ،تشدد کا نشانہ بناڈالا  appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv