Social

خفیہ ایجنسی کی خاتون ساتھیوں سمیت ایک جگہ موجود تھی کہ پولیس کو مخبر کی اطلاع پر فوری حرکت میں آنا پڑ گیا، رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، کیا شرمناک کام کر رہی تھی ؟ایسا انکشاف کہ جان کر دنگ رہ جائینگے



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جعلی خاتون سی آئی ڈی آفیسر ساتھیوں سمیت گرفتار، کاروباری لوگوں کو لوٹتی رہی، پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ روزنامہ خبریں کی رپورٹ کے مطابق سب انسپکٹر شاہد پرویز نے بتایا کہ مخبر خاص نے مجھے اطلاع دی کہ ایک خاتون مرد ساتھیوں کے ہمراہ اڈا خیر پور کے مختلف کاروباری مراکز پر جاکر خود کو سی آئی ڈی کی نمائندہ ظاہرکرکے لوٹ مار میں مصروف ہے، جب میں لیڈی پولیس کے ہمراہ وہاں پہنچا توراشد کلینک پر یہ لوگ موجود تھے جنہیں قابو کرلیا گیا۔


دوران تفتیش خاتون نے اپنا نام نبیلہ دختر محمد علی کمہار ساکن کھسیانوالی چورستہ میاں خاں بتایا جبکہ اس کے ساتھی محمد امین موچی اور امانت علی کمہار ساکنائے سیون ڈی ٹھکر کی کے رہائشی ہیں، خاتون ہاتھ میں ٹچ والا موبائل پکڑے کرائے کی کار میں کارروائیاں ڈالتی تھی۔میڈم نبیلہ نے شناختی کارڈ پر مستقل پتہ جہلم عارضی گجرات لکھوایا جبکہ وہ رہائشی چورستہ میاں خاں کی ہے جس کے پرس سے جعلی کارڈز بھی برآمد ہوئے ہیں، خاتون اور اس کے ساتھیوں کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ 126/18درج کرلیا گیا ہے۔


The post خفیہ ایجنسی کی خاتون ساتھیوں سمیت ایک جگہ موجود تھی کہ پولیس کو مخبر کی اطلاع پر فوری حرکت میں آنا پڑ گیا، رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، کیا شرمناک کام کر رہی تھی ؟ایسا انکشاف کہ جان کر دنگ رہ جائینگے appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv