Social

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج ،سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 7 پر ہونے والے ضمنی انتخاب کا حیرت انگیز نتیجہ سامنے آگیا، اہم سیاسی جماعت کا امیدوار کامیاب



کراچی  (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 7 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نے میدان مار لیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس 7 گھوٹکی پر گزشتہ دنوں رکن احمد علی پتافی کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پر الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کرایا۔ ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ گھوٹکی کے 164 پولنگ اسٹیشنز میں عوام نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔


صبح 9بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ ہوئی۔ پولنگ کے اختتام پر ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی۔ بعد ازاں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ایس 7 گھوٹکی کی نشست پر احمد علی پتافی کے صاحبزادے عبدالباری پتافی 48 ہزار 114 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوار میاں مجن نے 36 ہزار 987 ووٹ لئے۔ عبدالباری پتافی کی کامیابی پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ان کو مبارکباددی ہے۔


The post غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج ،سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 7 پر ہونے والے ضمنی انتخاب کا حیرت انگیز نتیجہ سامنے آگیا، اہم سیاسی جماعت کا امیدوار کامیاب appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv