Social

تحریک انصاف کے بعد ن لیگ کا نمبر لگ گیا، توہین عدالت میں سزا بھگتنے کے بعد نہال ہاشمی کے ستارے گردش میں،عائشہ گلالئی نے ایسا کام کردیا کہ وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا



اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے بعد ن لیگ کا نمبر لگ گیا، توہین عدالت میں سزا بھگتنے کے بعد نہال ہاشمی کے ستارے گردش میں،تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی منحرف رہنما ء عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر الزامات لگانے کے بعد اب ن لیگ کو ہدف بنالیا ہے ، اب عائشہ گلالئی ن لیگ کے اہم رہنما نہال ہاشمی کے خلاف بھی سامنے آگئی ہیں، عائشہ گلائی نے اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں درخواست دائر کی ہے کہ نہال ہاشمی نے توہین عدالت کیس میں جیل سے رہائی کے بعد


نیب کو کرپٹ ادارہ قراردیا اور اس اہم ترین ادارے پر سنگین الزامات عائد کئے جس سے نیب کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے لہذا نہال ہاشمی کے خلاف مقدمے کا اندراج کیاجائے ، عائشہ گلالئی نے اس سلسلے میں تھانہ مارگلہ میں باقاعدہ درخواست دے دی ہے ، واضح رہے کہ عائشہ گلائی تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ممبر اسمبلی منتخب ہوئی تھیں اور اس سے قبل وہ عمران خان پر نامناسب ایس ایم ایس بھیجنے سمیت ن لیگ کی اعلیٰ قیادت پر سینٹ کا ٹکٹ دینے کی پیشکش سمیت متعدد الزامات عائد کرچکی ہیں۔‎


The post تحریک انصاف کے بعد ن لیگ کا نمبر لگ گیا، توہین عدالت میں سزا بھگتنے کے بعد نہال ہاشمی کے ستارے گردش میں،عائشہ گلالئی نے ایسا کام کردیا کہ وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv