Social

اداروں کے خلاف محاذ آرائی ملکی مستقبل کے لئے خطر ناک ہے، سینٹ کے چیئرمین کے انتخاب میں ن لیگ کے ساتھ کیا ہوگا؟ اعجاز الحق نے پیش گوئی کردی



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا نہال ہاشمی کے متعلق نوٹس متوقع تھا کیونکہ سوشل میڈیا اس حوالے سے متحرک تھی، اداروں کے خلاف محاذ آرائی کا ایک رواج بنتا جا رہا ہے جو ملکی مستقبل کے لئے خطر ناک ہے بدھ کے روز نجی ٹی وی ک وانٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی نے جیل کاٹی اور باہر آ کر پھر وہی باتیں کی جس انداز میں انہوں نے بات کی


اگر اس پر نوٹس لیا گیا تو ہمارے معاشرے میں رواج بنے گا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سینیٹ چےئر مین شب پر صرف نمبر بڑھانے کے لئے بات کر رہی ہے ۔ سینٹ الیکشن نے فاٹا اور آزاد اراکین کی قدر مزید بڑھا دی چےئر مین سینٹ ن لیگ یا پیپلز پارٹی سے بنے گا لیکن اہم بات یہ کہ کون چےئر مین سینیٹ بن جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی اگر اتحادی رہے تو مسلم لیگ ن کو کوئی مشکل نہیں ۔


The post اداروں کے خلاف محاذ آرائی ملکی مستقبل کے لئے خطر ناک ہے، سینٹ کے چیئرمین کے انتخاب میں ن لیگ کے ساتھ کیا ہوگا؟ اعجاز الحق نے پیش گوئی کردی appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv