Social

نہال ہاشمی کا اداروں کیخلاف گھٹیا زبان کا استعمال، پارلیمنٹرین خود اپنے گریبان جھا نکیں ، عدلیہ اور فوج کو مشورے دینے کی ضرورت نہیں، اعتزاز احسن نے کھری کھری سنادیں



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سینٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننا ہوگا پارلیمنٹرین کو خود اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا،ہمیں عدلیہ اور فوج کو مشورے دینے کی ضرورت نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کیا اعتزاز احسن نے کہا کہ ہم لوگ اپنے گریبان میں جھانکیں عدلیہ کا نام لے کر اور فوج کو منے کا ابا کہہ کر مشورے نہ دیں شریف خاندان کے حق میں فیصلے آئے تو اچھی اور اگر


خلاف آئے تو سازش چوبر جی چوک اور دوسری تاریخی عمارتیں میلہ میٹ ہوجائے مگر شہباز شریف اورنج ٹرین چل جائے تو یہ اچھی بات ہے لیکن یہی عدلیہ اگر ایک فیصلہ ن کے خلاف دے دیں تو یہ لوگ عدلیہ پر چڑھائی کردیتے ہیں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو خود بھی اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے ایک پارلیمنٹرین جیل سے نکل کر اداروں کو کیسے گھٹیا گالیاں دے سکتا ہے آکر گھٹیا زبان استعمال کرنے کی ضرورت ہی کیا ہے کیا یہ مریم نواز کو خوش کرنے کے لیے کیا گیا ہے


The post نہال ہاشمی کا اداروں کیخلاف گھٹیا زبان کا استعمال، پارلیمنٹرین خود اپنے گریبان جھا نکیں ، عدلیہ اور فوج کو مشورے دینے کی ضرورت نہیں، اعتزاز احسن نے کھری کھری سنادیں appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv