Social

اسلام آباد،سیکٹر ایف 12میں12 برس کی معصوم بچی کو مبینہ طورپرزیادتی کانشانہ بنانے کے بعد گلہ دبا کرقتل کردیاگیا ،لرزہ خیز انکشافات



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تھانہ گولڑہ کے علاقے سیکٹر ایف بارہ میراجعفر کی کچی آبادی سے بارہ برس کی بچی کو مبینہ طورپرزیادتی کانشانہ بنانے کے بعد گلہ دبا کرقتل کردیاگیا۔معصوم بچی کی نعش کچی آبادی میں واقع ایک خالی جھگی میں پڑی ہوئی چارپائی سے برآمد ہوئی۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے بچی کی نعش قبضے میں لے کرپمز ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوادی ہے۔معلوم ہواہے کہ بدھ کے روز چنیوٹ سے تعلق رکھنے والی بارہ سالہ نسرین بی بی ولد محمدعادل کی نعش گلی


نمبرآٹھ کے سامنے سیکٹرایف بارہ میراجعفرکچی آبادی سے برآمد ہوئی۔بچی کی نعش ایک خالی جھگی کے اندرچارپائی پرپڑی ہوئی تھی۔ ڈیوٹی آفیسراے ایس آئی محمدحنیف کے مطابق بچی کے گلے پر زخم کے نشانات موجود ہیں جس سے لگتاہے کہ اسے گلہ دباکر قتل کیاگیاہے۔پولیس ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ معصوم بچی کو زیادتی کانشانہ بنانے کے بعد قتل کیاگیاہے۔تاہم پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے پمزہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوادی ہے اورتحقیقات شروع کردی ہے۔


The post اسلام آباد،سیکٹر ایف 12میں12 برس کی معصوم بچی کو مبینہ طورپرزیادتی کانشانہ بنانے کے بعد گلہ دبا کرقتل کردیاگیا ،لرزہ خیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv