Social

انصاف کے طلبگار شخص نے چیف جسٹس کی گاڑی روک لی، جسٹس ثاقب نثار سے کیا مطالبہ کیا اور اسکی اپیل پر کیا عملدرآمد ہوا



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس ثاقب نثار آج لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں ،مقدمات کی سماعت کے بعد جیسے ہی وہ سیشن کورٹ کے دورے کیلئے روانہ ہوئے تو ایک سائل نے چیف جسٹس ثاقب نثار کی گاڑی روک لی اور انصاف کی دہائی کی ۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے بعد سیشن کورٹ کے دورے کیلئے روانہ ہوئے تو ایک


سائل نے چیف جسٹس ثاقب نثارکی گاڑی روک لی ،خانقاہ ڈوگراں کے شہباز نے چیف جسٹس سے انصاف کی دہائی کی۔سائل نے الزام عائد کیا کہ اس کی بہن کو اغوا کر لیاگیا ہے اورپولیس ملزموں سے ملی ہوئی ہے ۔سکیورٹی اہلکاروں نے معذور شخص کو راستے سے ہٹا دیا۔جس کے بعد چیف جسٹس وہاں سے روانہ ہوگئے ،جسٹس ثاقب نثار نے اس معاملے پر کیا ایکشن لیا تاحال کوئی پیشرفت سامنے نہیں آسکی۔


The post انصاف کے طلبگار شخص نے چیف جسٹس کی گاڑی روک لی، جسٹس ثاقب نثار سے کیا مطالبہ کیا اور اسکی اپیل پر کیا عملدرآمد ہوا appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv