Social

زینب قتل کیس میں نیا موڑ۔۔سیریل کلر عمران کے اہلخانہ شرمناک حرکات پر اتر آئے، ننھی پری کے والد سپریم کورٹ پہنچ گئے



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بیٹی کے قاتل عمران کے اہلخانہ ہراساں کر رہے ہیں، تحفظ فراہم کیا جائے، قصور کی ننھی پری زینب کے والد حاجی امین انصاری سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق قصور کی ننھی پری زینب کے والد حاجی امین انصاری سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں اور انہوں نےسپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ بیٹی زینب کے قاتل سیریل کلر عمران کے اہلخانہ انہیں اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کر رہے ہیں ، حاجی امین انصاری کا درخواست میں


موقف ہے کہ سیریل کلر عمران کے سہولت کارتاحال قانون کی گرفت سے دور ہیں اور ان سے تفتیش بھی نہیں کی گئی ، زینب کے والد نے سپریم کورٹ سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ زینب کے والد حاجی امین انصاری نے سپریم کورٹ میں درخواست اپنے وکیل کے ذریعے دائر کی ہے اور وہ اس وقت سپریم کورٹ پہنچ چکے ہیں جہاں وہ کچھ ہی دیر میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے اپنے وکیل کے ہمراہ دائر درخواست کے حوالے سے پیش ہونگے۔


The post زینب قتل کیس میں نیا موڑ۔۔سیریل کلر عمران کے اہلخانہ شرمناک حرکات پر اتر آئے، ننھی پری کے والد سپریم کورٹ پہنچ گئے appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv