
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز پر لاہور میں جامعہ نعیمیہ میں تقریب کے دوران ایک شخص کی جانب سے جوتا پھینکا گیا جو ان کے سینے پر جالگا۔گڑھی شاہو میں سابق وزیراعظم نواز شریف جامعہ نعیمیہ کے زیراہتمام تقریب میں شریک ہوئے اور جب وہ خطاب کے لئے ڈائس پر آئے تو ایک شخص نے ان کی جانب جوتا اچھالا جو ان کے سینے پر لگا۔
جوتا اچھالنے والے شخص کو وہاں موجود افراد نے پکڑ لیا جسے تقریب سے باہر لے جانے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کے حوالے کردیا،جوتا لگنے کی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ شخص نوازشریف پر جوتا مارتا ہے اور فوراً اپنا ہاتھ نوازشریف کی طرف اٹھاتا ہے لیکن اس سے پہلے وہ یہ کام کرتا قریبی موجود لوگوں نے اسے قابو کرلیا ۔
The post نوازشریف کو جوتا مارنے کے بعد وہ شخص سابق وزیر اعظم کیساتھ کیا کام کرنیوالا تھا ،انتہائی افسوسناک صورتحال appeared first on JavedCh.Com.
Comments