Social

عاصمہ رانی قتل کیس کا ملزم شارجہ سے پاکستان منتقل



پشاور (سی پی پی ) عاصمہ رانی قتل کیس کے ملزم کو عرب امارات سے پاکستان منتقل کردیا گیا، ایف آئی اے نے مجاہد آفریدی کو خیبر پختونخوا پولیس کے حوالے کر دیا، ایک دو روز میں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔بیرون ملک فرار ہونا بھی قاتل کے کام نہ آیا، کوہاٹ کی عاصمہ رانی کو انصاف ملنے کی امید روشن ہوگئی، کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ کے قاتل کو ڈیڑھ ماہ بعد واپس پاکستان لایا گیا۔


مجاہد آفریدی کو متحدہ عرب امارات سے انٹرپول کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے حکام نے ضروری کاغذی کارروائی مکمل کرکے ملزم کو خیبر پختونخوا پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم نے شادی سے انکار کرنے پر ستائیس جنوری کو عاصمہ رانی کو قتل کردیا جس کے بعد گرفتاری سے بچنے کیلئے یو اے ای فرار ہوگیا، چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی کیس کا ازخود نوٹس لیا تھا۔


The post عاصمہ رانی قتل کیس کا ملزم شارجہ سے پاکستان منتقل appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv