Social

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلوان بن گئے ،بھرے جلسے کے دوران گوجرانوالہ کے پہلوان کو چت کر دیا،حیرت انگیز’’داؤ‘‘ ، شرکاء ششدر،روایتی گرز تھمادیا گیا 



گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گوجرنوالہ میں جلسے کے دوران پہلوان کو داؤ لگا کر چت کر کے سب کو حیران کر دیا۔ اتوار کو گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے کے دوران جب ایک پہلوان اسٹیج پر شہباز شریف سے ملنے کیلئے آتا تو انہوں نے گلے ملتے ہی پہلوان کو چت کر دیا لیکن


پہلوان کو نیچے گرنے نہیں دیا۔شہباز شریف نے پہلوان کو پکڑ کر دوبارہ اٹھایا اور خوش ہوکر گلے بھی لگایا جس پر پہلوان بھی مسکرانے پر مجبور ہو گیا۔بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو گوجرانوالہ کی روایتی پگڑی پہنائی گئی اور پہلوانوں کا روایتی گرز بھی انہیں تھمایا گیا جو انہوں نے پہلوانوں کی طرح اپنے کندھے پربھی رکھا۔



The post وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلوان بن گئے ،بھرے جلسے کے دوران گوجرانوالہ کے پہلوان کو چت کر دیا،حیرت انگیز’’داؤ‘‘ ، شرکاء ششدر،روایتی گرز تھمادیا گیا  appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv