
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی جانب سے راولپنڈی میں ہونے والے سوشل میڈیا ورکرز کنونشن میں شدید بدنظمی اور بدانتظامی دیکھنے میں آئی۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سوشل میڈیا ورکرز کنونشن میں پنجاب اسمبلی کی لیگی ایم پی اے تحسین فواد جب جلسے میں پہنچی تو انہیں سٹیج پر جانے سے روک دیا گیا۔ اس موقع پر تحسین فواد رو پڑیں، انہوں نے کہا کہ میں نے 35 سال پارٹی کی خدمت کی ہے لیکن میرے ساتھ ناانصافی
کی گئی، میرا نام لسٹ میں نہیں ڈالا گیا، انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ اتنی زیادتی کی گئی کہ مجھے اسٹیج پر جانے سے روک دیا گیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل نے بتایا کہ راولپنڈی میں ہونے والے کنونشن میں مریم نواز کے آنے سے قبل تحسین فواد وہاں پہنچیں تو انہیں سٹیج پر جانے سے روک دیا گیا۔ نہ صرف انہیں روکا گیا بلکہ وہاں موجود سکیورٹی اہلکاروں نے ان سے بدتمیزی بھی کی۔ اس تمام واقعے کے بعد ایم پی اے تحسین فواد واپس چلی گئیں۔
The post ’’میرے ساتھ بہت برا ہوا ہے‘‘ مریم نواز کے راولپنڈی جلسے کے دوران ن لیگی ایم پی اے تحسین فواد میڈیا کے سامنے رو پڑیں، ان کے ساتھ ایسا کیا کام ہو گیا؟ حیرت انگیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.
Comments