Social

بلاول اپنے والد کو بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں ٗ مریم اورنگزیب



اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے والد کو بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں۔پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سینیٹ اجلاس میں فرحت اللہ بابر کی غیرموجودگی سے افسوس ہوا، گزشتہ کچھ عرصے سے ملکی سیاست میں آصف زرداری کا کردارمثبت نہیں ہے۔


لہٰذا بلاول کو مشورہ دوں گی کہ آصف زرداری کوپیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں۔انہوں نے کہا کہ آج پھر دو سیاسی کزن اکٹھے ہوچکے ہیں، تعجب ہے تیسرا کیوں نہیں آیا، آصف زرداری اور عمران خان نے پس پردہ ہاتھ ملا لیے ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ نوازشریف ایک شخص نہیں بلکہ ایک نظریہ اور جمہور کی آواز ہے ٗتمام اتحادی جماعتیں نوازشریف کے ساتھ ہیں ٗ مسلم لیگ (ن) اکثریت سے چیئرمین سینیٹ بنائیگی۔


The post بلاول اپنے والد کو بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں ٗ مریم اورنگزیب appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv