
اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹرسردار یعقوب ناصر نے کہا کہ ہمارے ساتھ اپنوں نے گڑبڑ کی، سمجھ نہیں آ رہا کہ ہمارے گیارہ ووٹ کہاں گئے ہیں۔ سینٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولنگ میں ایک دو ووٹ آگے پیچھے ہو
جائیں تو وہ سمجھ میں آتا ہے مگر آپ کے گیارہ ووٹ ہی غائب ہو جائیں تو اس موقع پر کیا کہا جا سکتا ہے۔ سردار یعقوب ناصر نے کہا کہ کسی پر شک نہیں کیا جا سکتا یہ تو کوئی نہیں جانتا کہ کس نے کسے ووٹ دیا ہے لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ ہمارے اپنے ہی لوگوں نے کوئی گڑ بڑ کی ہے۔
The post چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن میں ن لیگ کے ساتھ کیا ’’واردات‘‘ ہوئی؟ ایک دو نہیں بلکہ کتنے ووٹ ’’غائب‘‘ ہو گئے؟ لیگی رہنما سردار یعقوب ناصر کے چونکا دینے والے انکشافات appeared first on JavedCh.Com.
Comments