Social

اس آدمی کی شناخت کون نہیں جانتا جس نے سینٹ الیکشن میں۔۔۔! صحافی کامران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر عمران خان اور آصف زرداری دونوں شرم سے پانی پانی ہو جائیں گے



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن کے متفقہ امیدوار چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کامیاب ہو گئے ہیں، پاکستان تحریک انصاف نے صادق سنجرانی کی حمایت کی۔ واضح رہے کہ عمران خان کئی موقع پر یہ اعلان کر چکے ہیں کہ وہ آصف علی زرداری کے امیدوار کی حمایت نہیں کریں گے، مختلف حلقے صادق سنجرانی کو پاکستان پیپلز پارٹی کا امیدوار ہی قرار دیتے ہیں۔ اس موقع پر سینئر صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کون نہیں


جانتا اس ماہر کی شناخت جس نے عمران، زرداری چوہدری برادران،خا لد، قدوس، کو ایک لڑی میں پرو دیا،اس کار کردگی پر میڈل تو بنتا ہے اگر اس پرفارمنس کو آپ الیکشن 2018 میں بھی دہرائیں۔ سینئر صحافی کی جانب سے اس پیغام کے بعد سوشل میڈیا کے صارفین بھی اس بحث میں شامل ہو گئے اس موقع پر ایک صارف نے کہا کہ پس یہ ثابت ہوا نوازشریف ہی پاکستان میں واحد لیڈر ہے جو اسٹیبلیشمنٹ کے خلاف چلنے کی جرأت رکھتا ہے باقی سب انگلی والے ہیں۔اس طرح مختلف صارفین نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔


The post اس آدمی کی شناخت کون نہیں جانتا جس نے سینٹ الیکشن میں۔۔۔! صحافی کامران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر عمران خان اور آصف زرداری دونوں شرم سے پانی پانی ہو جائیں گے appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv