Social

دیرینہ تعلقات کے باعث نواز شریف کیساتھ پیش آنیوالے واقعہ پر نعیمی خاندان شدید پریشان،حساس اداروں سے متعلق بڑا مطالبہ کردیا،اپنے طور پر تحقیقات شروع



لاہور( این این آئی)شریف خاندان کیساتھ کئی دہائیوں پرانے تعلقات ہونے کی وجہ سے نعیمی خاندان نواز شریف کیساتھ جامعہ نعیمیہ میں پیش آنے والے واقعہ پر شدید پریشان ہے ۔ ذرائع کے مطابق واقعہ پیش آنے کے بعد سے جامعہ نعیمیہ کے مہتم اعلیٰ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی شدید ذہنی دباؤ کاشکار ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کی تحقیقات حساس اداروں کے ذریعے کی جانی چاہیے تاکہ اس کے


ماسٹر مائنڈ بے نقاب ہو سکیں ۔مزید بتایا گیا ہے کہ نعیمی خاندان کی جانب سے شریف فیملی سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے بھی اس واقعے پر اپنی جانب سے دلی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ مزید بتایاگیا ہے کہ جامعہ نعیمیہ کی انتظامیہ نے اپنے طور پر تحقیقات شروع کر رکھی ہیں ۔دریں اثناء سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ساتھ جامعہ نعیمیہ میں پیش آنے والے واقعہ کے مزید حقائق جاننے کیلئے ملزم کے موبائل فون کی تلاش جاری ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کا موبائل فون جامعہ نعیمیہ میں ہی کہیں گر گیا تھاجس کی تلاش جاری ہے اور ملزم کا موبائل فون ملنے کے بعد دیگر حقائق منظر عام پر آئیں گے ۔


The post دیرینہ تعلقات کے باعث نواز شریف کیساتھ پیش آنیوالے واقعہ پر نعیمی خاندان شدید پریشان،حساس اداروں سے متعلق بڑا مطالبہ کردیا،اپنے طور پر تحقیقات شروع appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv