Social

فیصل آباد ،مقامی عدالت نے عمران خان پر جوتا پھینکنے کی کوشش کرنیوالے ملزم کی درخواست ضمانت منظور ،عدالت سے باہر نکلنے پر تحریک انصاف کے وکیل نے ’’بدلہ‘‘ لے لیا



فیصل آباد (این این آئی) فیصل آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر جوتا پھینکنے کی کوشش کرنیوالے ملزم مرزا رمضان کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر جوتا پھینکنے کی کوشش کرنیوالے ملزم کو پیر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کی ضمانت کی


درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی ۔ نجی ٹی و ی کے مطابق ملزم جب عدالت سے باہر نکلا تو پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نے ملزم کو تھپڑ رسید کردیا۔


The post فیصل آباد ،مقامی عدالت نے عمران خان پر جوتا پھینکنے کی کوشش کرنیوالے ملزم کی درخواست ضمانت منظور ،عدالت سے باہر نکلنے پر تحریک انصاف کے وکیل نے ’’بدلہ‘‘ لے لیا appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv