Social

جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا، سینٹ الیکشن میں حیرت انگیز صورتحال، تحریک انصاف کا شدید ترین ردعمل سامنے آ گیا



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنماء نعیم الحق کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے مسلم لیگ (ن) کی حمایت کرکے تحریک انصاف کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری وجہ سے سراج الحق سینیٹر بنے، ن لیگ کی حمایت پرافسوس ہوا۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات سے قبل تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی ن لیگ کی حمایت پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی کی جانب


سے ن لیگ کی حمایت پر افسوس ہوا۔ نعیم الحق نے کہا کہ ہم نے پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کیا بلکہ تحریک انصاف کی حمایت بلوچستان کے امیدواروں کے ساتھ ہے۔ یاد رہے کہ سینٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب سے قبل سراج الحق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے احساس ہے میرا ووٹ بہت قیمتی ہے اور ووٹ شخصی میرٹ کی بنیادوں پر دیں گے، اس موقع پر سراج الحق نے کہاکہ ہمارا ووٹ فیصلہ کن ہو گا۔انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی حمایت کی۔


The post جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا، سینٹ الیکشن میں حیرت انگیز صورتحال، تحریک انصاف کا شدید ترین ردعمل سامنے آ گیا appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv