Social

احد چیمہ کی گرفتاری،سول سیکرٹریٹ سمیت مختلف سرکاری محکمہ جات میں بیٹھے ڈی ایم جی افسران کے تیور بدل گئے ،ن لیگی رہنماؤں اور وزراء کی دھمکیاں،خبر رساں ادارے کے انکشافات



لاہور (آن لائن)سابق ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈی ایم جی گروپ کے افسر احد چیمہ کی نیب لاہور کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد سول سیکرٹریٹ سمیت مختلف سرکاری محکمہ جات میں بیٹھنے والے ڈی ایم جی افسران نے اپنے تیور تبدیل کر لئے ہیں اور ان افسران کی جانب سے منصوبوں کی منظوری اور فنڈز کے اجراء میں تاخیر معمول کی کارروائی بن کر رہ گئی ہے اس صورتحال میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سمیت صوبائی وزراء نے ڈی ایم جی افسران کو دھمکیاں


دینے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے ایک افسر کے مطابق صوبائی وزراء اور ن لیگی رہنماء وزراء کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ آنے والے انتخابات میں اگر صوبے میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ہوئی تو وہ ایسے افسران کو مزا چکھا دینگے مذکورہ افسر کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبائی وزراء انہیں یہ بھی دھمکیاں دے رہے ہیں کہ پنجاب حکومت نے حکم عدولی کرنے والے افسران کی فہرستوں کی تیاری شروع کر دی ہے جبکہ ن لیگی حلقوں کا کہنا ہے کہ الیکشن2018ء کے قریب آتے ہی ڈی ایم جی افسران نے اپنے چہرے بدل لئے ہیں


The post احد چیمہ کی گرفتاری،سول سیکرٹریٹ سمیت مختلف سرکاری محکمہ جات میں بیٹھے ڈی ایم جی افسران کے تیور بدل گئے ،ن لیگی رہنماؤں اور وزراء کی دھمکیاں،خبر رساں ادارے کے انکشافات appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv