Social

ن لیگ کاچوہدری محمدسرور کوووٹ دینے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ ،مخالف ووٹ دینے والے اراکین کاتعلق کہاں سے ہے؟ حیرت انگیزانکشاف



فیروزہ( آن لائن)مسلم لیگ ن کے اراکین پنجاب اسمبلی کی طرف سے سینٹ انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوارکوووٹ دینے والے اراکین کی تلاش ،پارٹی قیادت نے رپورٹ مانگ لی ،خفیہ ذرائع سے بھی ملوث افراد کی نگرانی شروع ،رابطوں ملاقاتوں کا ریکارڈ بھی جمع کیا جا رہاہے ،پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اراکین پنجاب اسمبلی کی طرف سے پارٹی امورکی خلاف ورزی کے مرتکب جنہوں نے سینٹ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوارکی


بجائے تحریک انصاف کے امیدوارچوہدری محمدسرور کوووٹ دے کر پا رٹی کی خلاف ورزی کی ان کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ،اس حوالے سے ایسے افراد کا کھوج لگانے کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے جبکہ خفیہ ذرائع سے بھی معلومات اکھٹی کی جا رہی ہیں،کہ کون سارکن پنجاب اسمبلی پارٹی کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو کر تحریک انصاف کے امیدوار کو ووٹ دینے کا مرتکب ہوا ہے ،ذرائع کے مطابق ایسے افراد کا مکمل کھوج لگاکر اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،جبکہ خفیہ ذرائع سے ایسے افراد کی معلامات اورمصروفیات کامکمل ریکارڈ اکھٹا کیا جا رہا ہے بتایا گیا ہے کہ پارٹی مخالف ووٹ دینے والوں کا تعلق ضلع رحیم یارخان سے ہے جس پر پارٹی قیادت نے سخت برہمی کااظہار کیا ہے ،


The post ن لیگ کاچوہدری محمدسرور کوووٹ دینے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ ،مخالف ووٹ دینے والے اراکین کاتعلق کہاں سے ہے؟ حیرت انگیزانکشاف appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv