Social

جہلم میں تحریک انصاف کے جلسے میں ہنگامہ ،کارکنوں نے ایک دوسرے پر مکے برسا دئیے ،تھپڑوں کی بھی بارش‎



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج جہلم میں ایک جلسے سے خطاب کیا ،جیسے ہی عمران خان جلسہ کر کے واپس گئے تو رکنیت سازی کیمپ میں کارکنوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی جو بڑھ کر مکوں ،تھپڑوں تک پہنچ گئی ۔تفصیلات کے مطابق جہلم میں تحریک انصاف کے جہلم میں رکنیت سازی


کیمپ پر کارکن آپس میں جھگڑ پڑےاور ایک دوسرے کو مکے مارے، تھپڑ بھی مارے  گئے،اس موقع پر سینئر قیادت نے بچ بچاؤ کرایا،نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لڑائی معمولی تلخ کلامی پر شروع ہوئی۔واضح رہے کہ یہ ایسا پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی متعدد ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں جس پر عمران خان ناراضگی کا بھی اظہار کر چکے ہیں۔


The post جہلم میں تحریک انصاف کے جلسے میں ہنگامہ ،کارکنوں نے ایک دوسرے پر مکے برسا دئیے ،تھپڑوں کی بھی بارش‎ appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv