
پشاور(این این آئی)آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا کے ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویڑنز میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، فاٹا کی مہمند اور باجوڑ ایجنسی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبائی دارالحکومت پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 12 جبکہ زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
The post تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں، محکمہ موسمیات نے ایک اور بڑی خبر سنادی،تفصیلات جاری appeared first on JavedCh.Com.
Comments