
لاہور (پ ر) ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت نے پنجاب حکومت سے کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کی جدت کے لیے مدد مانگی ہے۔ جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو فوری مدد فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ پنجاب حکومت کا CDR (Cell Phone Analysis
Communication Analysis Plateform) سسٹم دہشت گردی اور خطرناک جرائم کی تحقیق میں کار آمد ثابت ہو رہا ہے۔ اس سسٹم کی کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے خیبر پختونخواہ حکومت نے مدد کی اپیل کی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت CDR نظام ڈیڑھ سال قبل ہی بنا چکی ہے۔
The post خیبر پختونخوا حکومت نے پنجاب حکومت سے کاؤنٹر ٹیرر ازم کے حوالے سے مدد مانگ لی، شہباز شریف نے اہم حکم جاری کر دیا appeared first on JavedCh.Com.
Comments