Social

اب ڈھیل نہ ہی ڈیل۔۔مقتدر حلقوں نےنواز شریف کو دو ٹوک جواب دیدیا،پرویز مشرف کی وطن واپسی پر ان کا استقبال شریف خاندان کی کونسی اہم شخصیت کریگی ؟شہباز شریف کے فیصلے نے سب کو حیران کر دیا



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکمرانوں نے منصوبے بنا کر پلان ترتیب دے دئیے ہیں مگر اب یہ چالاکیاں زیادہ دیر نہیں چل سکیں گی ، یہ سب اللہ کی پکڑ میں آچکے، ان کی بھاگ دوڑ جاری ہے مگر ان کے معاملات طے نہیں ہو پا رہے، پرویز مشرف کو کون گرفتار کریگا، پرویز مشرف کو باہر بھیجنے والے خود یہ لوگ ہیں ، ممکن ہے کہ پرویز مشرف کی وطن واپسی پر خود شہباز شریف ائیرپورٹ پر کھڑے نظر آئیں،


ڈاکٹر شاہد مسعود کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعودکا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی چالاکیاں زیادہ دیر نہیں چلیں گی ، ان لوگوں نے منصوبے بنا کر پلان ترتیب دے دئیے ہیں مگر یہ سب اللہ کی پکڑ میں آچکے ہیں۔ شاہد مسعود نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ڈیل کیلئے حکمران جماعت بھاگ دوڑ کر رہی ہے مگر ان کے معاملات طے نہیں ہو رہے ، پرویز مشرف کی وطن واپسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو کون گرفتار کرے گا ، پرویز مشرف کو تو خود انہی لوگوں نے باہر بھیجا ،ممکن ہے کہ پرویز مشرف کی وطن واپسی پر خود شہباز شریف ائیرپورٹ پر کھڑے نظر آئیں۔ ان لوگوں کے جھوٹ عوام کے سامنے آچکے ہیں اور اب عوام مزید ان کے جھوٹ پریقین کرنے کو تیار نہیں۔واضح رہے کہ ان دنوں پرویز مشرف کو وطن واپس لانے اور ان کی گرفتاری کے حوالے سے خبریں سیاسی منظر نامے پر سامنے آرہی ہیں۔سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی عام انتخابات سے پہلے وطن واپسی حکمران جماعت کیلئے کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے اور اپوزیشن کے بنتے اتحاد میں ہو سکتا ہے کہ پرویز مشرف کی شمولیت حکمران جماعت کیلئے مزید پریشانیوں اور مشکلات کا باعث بن جائے۔


The post اب ڈھیل نہ ہی ڈیل۔۔مقتدر حلقوں نےنواز شریف کو دو ٹوک جواب دیدیا،پرویز مشرف کی وطن واپسی پر ان کا استقبال شریف خاندان کی کونسی اہم شخصیت کریگی ؟شہباز شریف کے فیصلے نے سب کو حیران کر دیا appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv