
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک لبیک کے خادم حسین رضوی نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ میں نے بارہ ہزار شیل کھائے ہیں اور آدھے گھنٹے بعد میں نے منہ سے کپڑا بھی ہٹا دیا تھا، انہوں نے کہا کہ پورے چار گھنٹے میرے اندر دھواں گیا، اس موقع پر نہ میرے پھیپھڑے اڑے اور نہ ہی میری زبان جلی اور نہ میرے جگر کو کچھ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ بارہ ہزار شیل کھا کر بھی کنٹینر پر موجود رہے، ان لوگوں نے کنٹینر پر پتھر اور گولیاں بھی چلائیں، مولانا خادم حسین نے کہاکہ بڑے لوگوں کو درد ہوتا ہے کہ خادم حسین کدھرگیا تھا، انہوں نے کہاکہ بیٹھ کر باتیں کرنا آسان ہے، بارہ ہزار شیل میں تاجدار ختم نبوت کا نعرہ لگانا اور ہے۔ خادم حسین رضوی نے کہا کہ میں نے ویل چیئر پر بیٹھ کر شیل کھائے لوگ کہتے ہیں کہ ہم نے پیسے کھائے، لوگوں کو ان باتوں پر شرم ہی نہیں آتی۔ خادم حسین رضوی نے کہاکہ لوگ کہتے ہیں کہ پیسے لیے ہیں انہوں نے کہا کہ پیسے لیے ہیں تو کسی بندے سے ہی لیے ہوں گے ناں، آج کل تو انگلیوں کے پرنٹ بھی آ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خادم حسین یہاں بھی ذمہ دار ہے اور قیامت والے دن حضورؐ کے سامنے بھی ذمہ دار ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میری نسلیں بھی ذمہ دار ہیں ایک روپیہ بھی ثابت ہو جائے تو مجھے قبر سے نکال کر جوتیاں مارنا۔ تم لوگ پاگل ہو کیا ہم نے حضور پاکؐ کی عزت کے پیسے لینے تھے۔ ہمیں تو مالک نہیں اتنے پیسے دیے کہ اللہ کا کرم ہے۔ خادم حسین رضوی نے کہاکہ شہید والوں کا دنیا میں بھی میں وارث ہوں اور آخرت میں بھی وارث میں ہوں، خادم حسین رضوی نے کہاکہ ہم تو حضور پاکؐ کی ناموس اور ختم نبوت کے لیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ 1953 میں تحریک ختم نبوت چلی تھی اس میں دس ہزار مسلمان شہید ہو گئے تھے ہم تو آٹھ شہید دے کر ہی سرخرو ہو گئے۔
The post ’’میں نے فیض آباد دھرنے میں آپریشن کے دوران 12 ہزار شیل کھائے، میں نے تو منہ سے کپڑا بھی ہٹا دیا تھا، 12 ہزار شیلز کا دھواں میرے اندر گیا، مجھے کچھ بھی نہیں ہوا، نہ میرے پھیپھڑے اڑے، نہ میری زبان جلی‘‘ مولانا خادم رضوی کے انکشافات appeared first on JavedCh.Com.
Comments