
حافظ آباد (نیوزڈیسک )حافظ آباد میں کچرے کے ڈھیر سے 5 سالہ بچے کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حافظ آباد میں کچرے کے ڈھیر سے برآمد ہونے والی 5 سالہ بچے کی لاش کی شناخت شہروز کے نام سے ہوئی ہے۔ پانچ سالہ شہروز جمعہ کو دوپہر سے لاپتہ تھا۔ اہلخانہ نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے تلاشی لینی شروع کی تو کچرے کے ڈھیر سے
بچے کی بوری بند لاش برآمد ہوئی۔ اہلخانہ نے کہاکہ بچے کو بدفعلی کے بعد ہاتھ پاؤں باندھ کر بیدردی سے قتل کرکے بوری میں بند کرکے پھینک دیا گیا۔پولیس نے شہروز کے ساتھ زیادتی کے شبہ اور قتل کے الزام میں دوافراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ مقتول شہروز چار بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، لاش دیکھ کر اہل خانہ پر غشی کے دورے پڑنے لگے۔
The post حافظ آباد میں انتہائی شرمناک واقعہ،چاربہنوں کااکلوتابھائی بدفعلی کے بعد قتل،بات یہی ختم نہیں ہوئی بلکہ لاش کے ساتھ کیا سلوک کیاگیا؟ افسوسناک تفصیلات سامنے آگئیں appeared first on JavedCh.Com.
Comments