Social

سپریم کورٹ نے حکومت کو وفاقی ہسپتالوں میں تقرریوں سے روک دیا، وزیراعظم اور سیکرٹری کیڈ طلب



اسلام آباد (آئی این پی)سپریم کورٹ نے حکومت کو وفاقی ہسپتالوں میں تقرریوں سے روک دیا ،عدالت نے سیکرٹری وزیراعظم اور سیکرٹری کیڈ کو طلب کر لیا۔سپریم کورٹ میں وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں سہولیات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد کا سب سے بڑا ہسپتال سربراہ سے محروم ہے، پمز کا سربراہ صاف ستھرا شخص چاہیے ۔


اقربا پروری کی بنیاد پر تقرری نہیں ہونی چاہیے۔ چیف جسٹس نے کہا حکومت کے دو ماہ رہ گئے ہیں، نئی حکومت آئے گی تقرریوں کے معاملات دیکھ لے گی۔ دفتری معاملات مکمل نہیں ہوتے، عدالت کی مداخلت کے بغیرکام نہیں ہوتا۔سپریم کورٹ نے حکومت کو وفاقی ہسپتالوں میں تقرریوں سے روکتے ہوئے سیکرٹری وزیراعظم اور سیکرٹری کیڈ کو طلب کر لیا۔


The post سپریم کورٹ نے حکومت کو وفاقی ہسپتالوں میں تقرریوں سے روک دیا، وزیراعظم اور سیکرٹری کیڈ طلب appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv