Social

حمزہ شہباز کی مبینہ بیوی عائشہ احد کے خلاف اغواء کے مقدمے کی درخواست،عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا، عائشہ نے کس کو اغواء کیاتھا؟ حیرت انگیز الزامات عائد



لاہور( این این آئی) مقامی عدالت نے حمزہ شہباز کی مبینہ بیوی عائشہ احد کے خلاف اغواء کے مقدمہ کی درخواست پر فریقین کے وکلاء کو طلب کر لیا۔گزشتہ روز کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ ندیم احمد نیازی نے سماعت کی ۔ عائشہ احد پر اپنے فلپائنی ملازم جوزف کو اغواء کرنے کا مقدمہ درج ہے۔ عائشہ احد کے وکیل نے بابر علی نے کہا کہ پولیس نے عائشہ احد کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے،مخالفین نے پولیس کے ساتھ


ساز باز کر کے اغواء کے مقدمے میں ملوث کیا ہے،سات سال سے مقدمہ زیر سماعت ہے جرم ثابت نہیں ہو سکا،عائشہ احد سات سال سے باقاعدگی سے عدالت میں پیش ہو رہی ہیں،مخالفین نے عائشہ احد کے گھر میں چوری کروا کر اغوا کے مقدمہ میں ملوث کیا ہے،درخواست گزار پچھلے ایک سال سے عدالت میں پیش نہیں ہو رہی، درخواست گزار کے پیش نہ ہونے پر مقدمہ سے بری کیا جائے۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کو طلب کر لیا ۔


The post حمزہ شہباز کی مبینہ بیوی عائشہ احد کے خلاف اغواء کے مقدمے کی درخواست،عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا، عائشہ نے کس کو اغواء کیاتھا؟ حیرت انگیز الزامات عائد appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv