Social

عدلیہ مخالف تقاریر پرنواز شریف اوردیگر لیگی رہنماء بری طرح پھنس گئے ،عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا



لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کی عدلیہ مخالف تقاریر کیخلاف درخواستوں پر فل بنچ تشکیل دیدیا ، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ قائم کا گیا جبکہ دیگر ارکان میں جسٹس عاطر محمود اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں ۔ لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ 2 اپریل کو


نواز شریف اور دیگر لیگی رہنماؤں کی عدلیہ مخالف تقاریر کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا ۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے شہری آمنہ ملک کی درخواست لارجر بنچ بنانے کی سفارش کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ عدلیہ مخالف تقاریر کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کے مختلف بنچوں پر کیسز زیر سماعت ہیں،معاملہ اہم نوعیت کا ہے، لارجر بنچ بنایا جائے۔


The post عدلیہ مخالف تقاریر پرنواز شریف اوردیگر لیگی رہنماء بری طرح پھنس گئے ،عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv